Sunday, 28 January 2018

شریف خاندان کے بعد اب آصف علی زرداری کی بھی خیر نہیں

https://goo.gl/8D2Mxz
سلام آباد (نیوزڈیسک)شریف خاندان کے بعد نیب حکام نے اپنی توپوں کا رخ اب سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف موڑ دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے دو منظور نظر کرپٹ افسران کو انٹر پول کے ذریعے بیرونی ممالک سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور اربوں روپے کیکرپشن میں ملوث شاہ زیب

اور سلیم نامی افسران جن کا تعلق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھ ریونیو بورڈ سے تھا۔کو بیرون ملک سے لانے کیلئے نیب نے انٹر پول سے رابطہ کیا ہے اور انکی گرفتاری بارے مراسلہ دے دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ شاہ زیب اور سلیم پاکستان میں اربوں روپے کی کرپشن سکینڈل میںملوث ہیں ۔ کیس کی تحقیقات شروع ہوتے ہی یہ دونوں کرپٹ افسران دبئی بھاگ گئے تھے۔ کیونکہ انہیں سندھ حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل تھی ۔ نیب کراچی نے ان دونوں افسران کو پاکستان لانے کیلئے چیئرمین نیب کوایک مراسلہ بھیجا تھا اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔چییئرمین نیب نے سمری منطور کرتے ہوئے انٹر پول سے رابطہ کرکے دونوںملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملزمان نے سندھ حکومت میں بلڈنگ کنٹرول قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری مال بنایا اور اربوں روپے کے اثاثے بنائے تھے۔ جبکہ سندھ ریونیو بورڈ کے افسر نے کرپشن کے ذریعے بھی اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں۔ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔ انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے انہیںمقامی عدالت میںپیش کیا جائے گا دونوں کرپٹ افسرا انکوائری میں پیش نہیں ہوئے ۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...