https://goo.gl/pwvF8L
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ خراب تعلقات، کشیدگی اور الزام تراشی کے باوجود دونوں ملک ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران خاموش فوجی اور سفارتی رابطوں کے ذریعے چیزوں کو جزوی طور پر درست کر دیا گیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے
کہ دونوں فریق یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان اختلافات کی نوعیت ایسی ہے جن پر سمجھوتہ یا مصالحت نہیں ہو سکتی لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے مکمل علیحدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے کئی عشروں تک اپنے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی کھٹن فضا قائم رکھی ہے جس کا آغاز افغانستان میں روس کی مداخلت سے ہوا تھا اور بعد ازاں دونوں ملکوں نے مل کر افغانستان میں اسلامی دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے تعاون جاری رکھا۔ لیکن حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کی ٹویٹ نے اندر کی حقیقت کو اجاگر کر دیا۔ جس کا لب لباب یہ ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن خطے کو درپیش خطرات اپنی اپنی نظر سے دیکھتے ہیں جو ایک دوسرے کے برعکس ہے۔اسلام آباد بھارت کو اپنے دروازے پر ایک بھیانک خطرے کے طور پر دیکھتا ہے جب کہ واشنگٹن کی نظر میں وہ ایک ابھرتا ہوا جمہوری شراکت دار اور اسٹریٹیجک اتحادی ہے۔ ایک کے نزدیک افغانستان بھارت کا اثرورسوخ روکنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے جب کہ دوسرا فریق اسے ایک جنگی زون اور مغرب کو اسلامک گروپس کے خطرے سے بچانے کے ایک امکانی قلعے کے طور پر دیکھتا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 28 January 2018
پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے،پاکستان اور امریکا کشیدہ تعلقات کے بعد امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment