https://goo.gl/BcdNCE
ٹوکیو (مانیترنگ ڈیسک) اس وقت سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں میں صرف سونی ہی وہ کمپنی ہے جس نے اب تک ڈوئل کیمرہ فون متعارف نہیں کرایا۔ تاہم سونی ایکسپیریا پسند کرنے والے افراد کے لیے 2018 اچھی خبر لے کر آرہا ہے۔ جاپانی کمپنی فروری میں نئے سمارٹ فونز ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ان کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں کی جائیں
گی۔ رواں سال اگست میں سونی نے ایکسپیریا ایکس زی 1 فلیگ شپ فون تمارف کرایا تھا، جسے اچھا تو قرار دیا گیا مگر اہم فیچرز جیسے ایج ٹو ایج ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ نہ ہونا اس کی ناکامی کا باعث بن گیا۔ اب جاپانی کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے جو کہ ان اہم فیچرز کے ساتھ ہے۔ ایکسپیریا ایکس زی 2 یا جو بھی اس کا نام ہوگا، بڑے ڈسپلے کے ساتھ ہے جو کہ فون کے فرنٹ کے 90 حصے پر پھیلا ہوا ہوگا، یعنی لگ بھگ بیزل لیس ہوگا۔ ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فون بارہ، بارہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمروں کے ساتھ ہوگا جو کہ ڈی ایس ایل آر جیسی تصاویر فون سے لینے میں مدد دیں گے۔ اسی طرح پہلے سے زیادہ طاقتور بیٹری اور نئے اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر بھی اس کا حصہ ہوگا۔ ویسے ابھی ان سب فیچرز کی تصدیق تو نہیں کی جاسکتی مگر موجودہ ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ناممکن بھی نہیں لگتا۔ تاہم اس کی حقیقت جاننے کے لیے فروری کے آخر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, 12 January 2018
لمبے عرصے بعد سونی ایکسپیریا کی موبائل مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری ۔۔ ایسا شاندار فون متعارف کرا دیاکہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment