Friday, 12 January 2018

قصورمیں احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے شعیب کو کتنی گولیاں ماری گئیں؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

https://goo.gl/jU37TW
قصور (نیوزڈیسک) مقتول شعیب کی والدہ نے کہاہے کہ میرے بیٹے کو 3گولیاں ماری گئیں ،ہم صرف انصاف چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قصور میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب کی والدہ فائزہ بیگم کا کہناتھاکہ میرا بیٹاشعیب گھر کا واحد کفیل تھا ، اب گھر کو پورا کون کرے گا؟۔شعیب کو

3گولیاں ماری گئیں ،میرا سوال ہے کہ شعیب نے ایسا کیا کیا جو اسے بے دردی سے مارا گیا؟،ہم صرف اور صرف انصاف چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں ڈی پی او آفس کے سامنے 7سالہ بچی زینب کے قتل اور زیادتی کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2افرا د جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے ۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...