https://goo.gl/AoPmZ3
وہ دن دور نہیں جب جامد بازوؤں (فکسڈ ونگز) والے طیارے ماضی کا قصہ بن جائیں گے کیونکہ ناسا نے دورانِ پرواز بازو سکیڑنے والے طیارے کی آزمائش کی ہے اور ان طیاروں پر تحقیق کو ’اسپین وائز ایڈاپٹیو ونگز‘ (ایس ڈبلیو اے) ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔
ناسا کے انجینئروں کے مطابق بازو کی ساخت تبدیل کرنے والے طیارے، جامد (فکس) بازو والے طیاروں کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ثابت ہوسکتے ہیں تاہم یہ تصور بالکل نیا بھی نہیں۔
قبل ازیں ایس بی 70 ویکیری طیارے بھی اپنے بازو سکیڑ سکتے تھے اور اب ناسا اس پر کام کررہا ہے۔ ماضی میں ہائیڈرولک نظاموں کے ذریعے ہوائی جہازوں کے ونگز کو بدلا گیا لیکن اب ناسا اس کےلیے دیگر اہم ٹیکنالوجیز استعمال کررہا ہے۔
اس کےلیے ناسا نے ایسی دھاتی بھرت استعمال کی ہے جسے ’شیپ میموری الائے‘ کہا جاتا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت پر یہ دھاتیں اپنی شکل بدل لیتی ہیں۔ ناسا نے اس کےلیے تھرمل میموری ٹیوب کا تصورپیش کیا ہے جو ایک مضبوط آنکڑے (ایکچویٹر) کو حرکت دیتی ہے۔
ایس ڈبلیو اے ٹیکنالوجی کے ماہر عثمان بنافن نے بتایا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پرواز کے دوران بازو گھمانے، ان کا رُخ بدلنے اور دیگر امور سے طیارے کی پرواز میں کیا کچھ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
ناسا کے ماہرین نے فی الحال اس ٹیکنالوجی کو ایک چھوٹے طیارے پر آزمایا ہے اور اس پر کئی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں۔ ایک جانب تو اس سے روایتی طیاروں کے پرانے نظام کے مقابلے میں وزن کو 80 فیصد تک کم کرنا ممکن ہے۔
وزن کم کرنے سے سپرسانک فلائٹ (آواز سے تیز رفتار پرواز) کو ممکن بنانا آسان ہوتا ہے۔ بازو کی ساخت بدلنے والے طیارے بہت تیزی سے پینترا بدلنے اور پھرتیلے بننے پر قادر ہوسکتے ہیں۔
ناسا کے ایک اور ماہر میٹ موہولٹ کے مطابق ہوائی جہاز کے بازوؤں کے کناروں کو ضرورت کے تحت نیچے کی جانب موڑنے سے ہوا کی رگڑ کم ہوجاتی ہے اور یوں طیارہ تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ اس سے آواز سے کئی گنا تیز رفتار طیارے بنائے جاسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, 27 January 2018
ناسا کے بازو سکیڑنے والے طیاروں پر تجربات شروع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment