https://goo.gl/onGKmC
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کو کسی صوبائی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے باوجود موخر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات صرف اس صوبے میں موخر کئے جائیں گے جہاں صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو لیکن دیگر صوبوں میں سینیٹ کے انتخابات کرائے جائینگے۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ کوئی بھی پارٹی سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے مذموم عزائم رکھتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انتخابات, اپنے, عام, وزیراعظم, وقت, پاکستان, پر, ہونگے
No comments:
Post a Comment