Friday, 12 January 2018

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی

https://goo.gl/krkN9D
ڈیو نیڈن(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کے بڑی خوشخبری مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا جس کےلئے پاکستانی ٹیم نے ڈیونیڈن میں تیاریاں شروع کردی ہیں ، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والی اوپننگ

بلے باز فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے کہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے اور انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے،امید ہے کہ وہ تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ ہفتے کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کیلئے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...