https://goo.gl/4Sth5X
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سالہ برطانوی خاتون سلویٰ حسین کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سلویٰ حسین ایک مرض کارڈیو مایوپیتھی کی شکار ہیں جس میں دل مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس سال کے آغاز میں سلویٰ کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے گیس کا درد قرار دیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں ایک ہارٹ اٹیک ہوا اور اب دل تیزی سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے انہیں امریکی کمپنی کا تیار کردہ ایک مصنوعی دل لگادیا ہے جس کےلیے 6 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا اور اس پر 86 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی لاگت آئی جو پاکستانی رقم میں ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔اس طرح سلویٰ حسین برطانیہ کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ دل لگایا گیا ہے۔مصنوعی دل اور اس کے پورے نظام کو سرجن ڈیانا گارسیا سائز نے دیگر ڈاکٹروں کی مدد سے نصب کیا ہے۔یہ مصنوعی دل ایک بیگ میں ہے۔39 سالہ سلویٰ حسین اس بیگ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں جس سے نکلنے والی دو نلکیاں ان کی ناف کے سوراخ سے اندر جارہی ہیں۔ پلاسٹک کے شفاف پائپ ان کے سینے کے اندر تک جاتے ہیں اور سینے کے اندر موجود دو غباروں کو پھلاتے ہیں جن کی مدد سے خون پورے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح دل اسے پمپ کرتا ہے۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
خاتون سلویٰ حسین کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment