https://goo.gl/jsAzLB
بنکاک(نیوز ڈیسک ) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوپاترا کا سارا جسم بالوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے چہرے پر اتنے زیادہ بال تھے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والوں کو کسی انسان کا نہیں بلکہ جانور کا گمان ہوتا تھا۔ تاہم اس لڑکی نے جیون ساتھی ملنے کے بعد اپنے جسم اور چہرے کے سارے بالوں کو مونڈھ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ
سوپاترا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کا شکار افراد کا سارا جسم بالوں سے بھر جاتا ہے۔ میڈیکل سائنس میں بے پناہ ترقی کے باوجود ڈاکٹرز اور سائنسدان اس بیماری کا علاج دریافت کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں۔ اس نوجوان لڑکی کا سارا جسم بالوں سے ڈھک چکا تھا جس کی وجہ سے گینز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے 2010ء میں دنیا میں سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی کا خطاب دیا تھا۔گینز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سوپاترا نے کہا تھا کہ میں خود کو کبھی دوسروں سے الگ تصور نہیں کیا لیکن میری بیماری کی وجہ سے مجھے ہمیشہ مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ مجھے مختلف القابات دیے گئے اور چھیڑا گیا۔ میرے بالوں کی وجہ سے میں کبھی بھی اپنے دوست نہ بنا سکی۔ سوپاترا کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بچپن سے ایسی باتیں سن سن کر اس کی عادی ہو چکی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب وہ ان بالوں سے اپنی جان چھڑا لیں گی۔2010ء میں سوپاترا کی کہی گئی باتیں اب کسی حد تک صحیح ہو چکی ہیں۔ اس نوجوان لڑکی نے اپنی بیماری سے مکمل چھٹکارا تو حاصل نہیں کیا لیکن اس نے اپنا جیون ساتھی ضرور ڈھونڈ لیا ہے۔ بنکاک میں رہنے والی اس لڑکی نے شادی کے بعد اپنے چہرے اور جسم پر موجود تمام بالوں کو مونڈھ دیا ہے۔ اپنے نئے لُک کی وجہ سے وہ بالکل مختلف نظر آ رہی ہے اور پراعتماد محسوس کرتی ہے۔

Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اگی, ایسی, بال, جس, جسم, عام, عجیب و غریب, لڑکی, منظر, پر, پورے, کے, ہے
Friday, 12 January 2018
ایسی لڑکی منظر عام پر آگی جس کے پورے جسم پر بال ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment