Friday, 12 January 2018

میڈیا سے گزارش ہے میری شادی کی جھوٹی خبریں مت چلائیں ،اداکارہ نور ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

https://goo.gl/P1rmX2
لاہور(نیوزڈیسک ):اداکارہ نور ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اب شادی نہیں کرنی ہے ،میڈیا سے گزارش ہے میری شادی کی جھوٹی خبریں مت چلائیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہیں تھیں۔آخر کار اداکارہ کو اپنی پانچویں کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑنی پڑی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نور نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب شادی نہیں کرنی ہے ،میڈیا سے گزارش ہے میری شادی کی جھوٹی خبریں مت چلائیں ۔ویڈیو پیغام میں اداکارہ آبدیدہ ہو گئیں ۔انکا کہنا تھا مجھے پتہ ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ۔میں اس سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے ۔میں اللہ رسول کا نام لیتی ہوں ۔ مجھے کوئی شادی نہیں کرنی ،مجھے بخش دیں۔میری پانچ سا ل کی بیٹی اب بڑی ہو رہی ہے ،میں چاہتی ہوں کہ اب یہ سب ختم ہو جائے ۔انکا کہنا تھا کہ مجھ سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں ہیں ،میں نے کوشش کی کہ میرا گھر بس جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانا چھوڑ دیں ،میں اکیلی نہیں ہوں میری ماں ہے،بہن ہے ایک بیٹی ہے،وہ میری ذمہ داری ہیں اور میں انکا غرور ہوں ۔میں نے انڈسٹری تو چھوڑ دی ہے تو اب کیا مر جاوں ۔خدا کے لیے مجھ پر جھوٹے الزام مت لگائیں ۔اداکارہ نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...