https://goo.gl/fGQ4d5
عجمان ۔ (نیوزڈیسک) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، محمد جمیل نے 94 جبکہ کپتان نثار علی نے 62 رنز سکور کئے۔
جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے دیپک پٹیل نی79رنز بنا ئے اور آئوٹ نہیں ہوئے، وینکٹش 64 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے ظفر اقبال نے 2 جبکہ ہارون خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت کے دیپک پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈ سن تھے جنہوں نے میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے، عجمان رمداں ہوٹل کے منیجر افتخار ہمدانی، پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سید سلطان شاہ نے ڈیو رچرڈ سن اور افتخار ہمدانی کو شیلڈ پیش کیں۔
Urdu Khabrain
Saturday, 13 January 2018
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment