https://goo.gl/AEVMnj
مسلم لیگ(ن) 2018میں وزارت عظمیٰ کے امید وار کیلئے شہبازشریف کے نام پر متفق
وفاقی وزراء بھی شہبازشریف کو بطور وزیراعظم دیکھنے کے خواہاں۔سیاسی مخالفین کی قیاس آرئیاں دم توڑنے لگیں
سیاسی مخالفین کی قیاس آرائیاں دم توڑتی نظرآنے لگی ہیں کہ مسلم لیگ(ن) میں دو لابی متحرک ہیں ایک شہبازشریف کے ساتھ ہیں جب کہ دوسری نوازشریف کی حمایتی ہیں اور اُن کے لئے شہبازشریف مرکز میں ناقابل قبول ہیں،جبکہ وقت کیساتھ ساتھ یہ بات بالکل سچ ثابت ہو رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی اختلاف نہیں اور وہ جماعت کے ہرفیصلے پر یک زبان ہے۔ چند روز قبل بھی خواجہ سعد رفیق نے بھرے جلسے میں شہبازشریف کو آئندہ کا وزیراعظم پاکستان قرار دے کر اِن کے حق میں خوب نعرے لگائے اور آج بھ دوسرے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی نواز شریف کے اِس اعلان کی پریس کانفرنس میں مکمل تائید کی ہے کہ شہباز شریف 2018میں وزارت عظمیٰ کے امید وار ہونگے،اُن کا کہنا تھا کہ جماعت میں ان کے نام پر کوئی اختلاف نہیں۔مزید کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6.2سے 6.5تک جا سکتی تھی۔ ماضی میں ملک کو بدترین بحرانوں کا سامنا رہا، 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور لوگ موم بتی جلانے پر مجبور تھے۔ توانائی پر سول وار کا خطرہ رہا، کراچی میں امن و امان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بلوچستان میں قومی ترانہ پڑھنا اور قومی پرچم لہرانا ایک جرم ہو گیا تھا، لیکن اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بزنس مین کراچی چھوڑنا چاہتے تھے، رک گئے ہیں۔ اب 192 کارخانے کھل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جہاں کوئی 10 ڈالر لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Saturday, 27 January 2018
سیاسی مخالفین کو لگا زور کا جھٹکا۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment