https://goo.gl/FS6zXy
کراچی : نہیں لگتا کہ نقیب اللہ کوئی دہشت گرد تھا، اگر ایسا تھا بھی تو عدالت میں پیش کیا جاتا، مار کیوں دیا؟، سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ یہ ماورائے عدالت قتل ہے، انصاف دیا جائے۔
انصاف چاہئے، جسٹس فار نقیب سوشل میڈیا پر نمایاں ہوگیا، سوالات اٹھنے لگے، کیا نقیب دہشت گرد تھا؟، اگر تھا بھی تو اسے قتل کردینا کہاں کا انصاف ہے، لوگوں نے سوال اٹھادیئے کہ کیا یہ ماورائے عدالت قتل نہیں؟۔
کسی نے کہا کہ کب تک بے گناہوں کا قتل ہوتا رہے گا؟، نقیب اللہ کی بچوں کے ساتھ یادگار تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
اُسامہ محمود نے جذبات کا اظہار کیا کہ بچوں سے باپ کا سایہ چھن گیا، بہت ظلم ہوا۔ لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ بتاؤ دہشت گرد کون ہے؟۔
سوشل میڈیا پر لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ نقیب اللہ کو پولیس مقابلے میں مار کر ظلم کیا گیا، اگر وہ دہشت گرد تھا بھی تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟۔ سوشل میڈیا پر جسٹس فار نقیب نمایاں ٹرینڈ بن گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan News, Pakistan Social Media, Social Media Khabrain, Social Media News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Media News, سوشل میڈیا
Saturday, 20 January 2018
ماورائے عدالت قتل، نقیب کو انصاف دیا جائے، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment