https://goo.gl/hPmJe3
سعودی عرب میں اکتیس دسمبر بہ روز اتوار سالانہ امتںحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ امتحانات میں تیس لاکھ کے قریب طلباء طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ ان طلباء کو امتحانی مراکز میں کھانے پینے کی بھرپور سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مملکت میں قائم امتحانی مراکز میں طلباء کو خوف اور ڈیپریشین سے بچانے کے لیے انہیں پرچے کے دوران چائے، کافی، چاکلیٹ، مٹھائیاں، سموسے، کچوریا اور پیسٹریاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اعتبار سے یہ دنیا کے سب سے منفرد امتحانی ہال ہیں جہاں طلباء کو پنج تارہ سہولیات حاصل ہیں۔
سعودی عرب میں امتحانات کے دوران طلباء کو فراہم کی جانے والی ان پرتعیش سہولیات کی تصاویر حاصل ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ طلباء کو پرچوں کے دوران امتحانی مراکز میں اساتذہ خود چائے۔ قہوہ، کافی اور دیگر اشیاء پیش کرتے ہیں۔ عسیر گورنری میں قائم عمر بن عبدالعزیزامتحانی مراکز کو شہداء کی تصاویر سے مزین کیا گیا۔ بیشہ گورنری میں ملک وقوم کے گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کی تصاویر جب کہ طلباء کو سہولت فراہم کرنے والی تین کمیٹیوں کے نام سعودی عرب کے تین بڑے اقتصادی منصوبوں نیوم، القدیہ اور بحر الاحمر کے ناموں سے موسوم کئے گئے ہیں۔




سعودی عرب کے امتحانی مراکز میں طلباء کو دی جانے والی وی آئی پی سہولیات پر عوامی حلقوں کی طرف سے غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں طلباء کو گرم ماحول فراہم کرنے اور انہیں کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنے سے طلباء کو پیپر دینے میں آسانی ہوگی۔ اس طرح طلباء اور محکمہ تعلیم کے اداروں کے درمیان اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
Urdu Khabrain
8216پنچ, Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آئیے, آپ, امتحانی, انٹرنیشنل, تارہ, سعودی, سیر, عرب, مرکز8217, کرائیں, کو, کی, کے
Tuesday, 2 January 2018
آئیے! آپ کو سعودی عرب کے ‘پنچ تارہ امتحانی مرکز’ کی سیر کرائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment