https://goo.gl/ZZ8Uk8
صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے افغانستان میں امن کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں صدور کا کہنا ہے کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کے لیے وسط ایشیا اور افغانستان میں امن ضروری ہے۔ جس کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے مابین ملاقات ہوئی،،اس دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا عالمی معاملات میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور انھیں خوشی ہے کہ انڈونیشیا اس سلسلے میں ہمارا ہم خیال ہے اور ہم سے مل کر کام کرنے خواہش مند ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ سمجھتے ہیں کہ وہ افغانستان میں امن کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم انہیں خوشی ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے اس مقصد کے لیے انڈونیشیا، افغانستان اور پاکستان کے علما پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی جس سے صدر مملکت نے اتفاق کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات میں اطمینان بخش پیشرفت ہو رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دوطرفہ دفاعی معاہدے کے تحت سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس معاہدے کے تحت جلد ہی مشترکہ کمیٹی قائم ہو جائے گی،، دونوں ملکوں کی بری اور بحری افواج کے درمیان براہ راست بات چیت اور مشترکہ مشقیں باہمی تعاون میں اضافے کا ذریعہ بنیں گی۔
ملاقات میں دونوں سربراہان نےدوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتقاق کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں برادر ملک تجارت اور دفاعی شعبے میں تعلقا ت کے فروغ کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔ملاقات میں دونوں صدور نے تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون کے شعبے میں فروغ پر زور دیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ہمارے تعلقات کی بنیاد ہونا چاہیے ۔
بات چیت کے بعد صدر مملکت نے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، پارلیمانی قائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ عشائیہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سینیٹر راجہ ظفر الحق اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔عشائیے کے بعد پاک فوج کے بینڈ نے دونوں ملکوں کی مقبول دھنیں بجائیں جس سے مہمان صدر اور دیگر مہمان محضوظ ہوئے اور فنکاروں کو ان کی عمدہ پرفارمنس پر انھیں داد دی اور ہاتھ ملائے۔
اس سے قبل ایوان صدر کے مرکزی دروازے پرانڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو اور ان کی اہلیہ محترمہ ایریانا ویدودو کاصدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ حسین نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ننھے بچوں نے معز ز مہمانو ں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انڈونیشیا, اور, جوکو, حسین, صدر, ملاقات, مملکت, ممنون, ویدودو, پاکستان, کی, کے
No comments:
Post a Comment