https://goo.gl/uwBjrm
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی نا اہلی کے بعد ان کی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب یکم مارچ کو ہو گا۔
خیال رہے کہ نہال ہاشمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2015 میں سینیٹ کی جنرل سیٹ پر منتخب ہو کر آئے تھے تاہم انہیں گزشتہ ہفتے توہین عدالت کیس میں عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے نا اہل قرار دیا تھا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی صوبے سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر کا انتخاب کرے گی۔
ضمنی انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 فروری ہے جبکہ کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 فروری کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 فروری رکھی گئی ہے۔
اپیلوں پر فیصلہ 19 فروری کو سنایا جائے گا اور 20 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی کی گئی فہرست شائع کی جائے گی۔
21 فروری کو امیدواروں کی جانب سے کاغزات نامزدگی واپس لیے جانے کی آخری تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ ضمنی انتخاب یکم مارچ 2018 کو ہوں گے۔
Urdu Khabrain
1, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انتخاب, بعد, خالی, سینیٹ, ضمنی, مارچ, ناہلی, نشست, نہال, پاکستان, پر, کو, کی, کے, ہاشمی, ہوگا
No comments:
Post a Comment