Wednesday, 7 February 2018

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

https://goo.gl/V2ZSuR

ادارہ شماریات کاکہناہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر آلو،پیاز،ٹماٹر،چینی اورمرغی سمیت 16اشیاء ضروریہ 8فیصد تک سستی ہوئیں ہیں۔



ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 16اشیاء کی قیمتوں میں 8فیصد تک کمی جبکہ 13 کی قیمتوں میں سات فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔


جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں سب سے زیادہ آلو8 فیصد سستا ہوا ہے جبکہ اس دوران پیاز، ٹماٹر،مرغی ،چینی، لہسن،دالوں میں مسور، ماش اور چنا سستی ہوئیں۔س کے علاوہ آٹا، سلینڈر، گھی، سرخ مرچ، گھی بھی سستی ہوئیں۔


ادارہ شماریات کے مطابق جن 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پٹرولیم مصنوعات اہم ہیں۔


اس کے علاوہ انڈے،چاول،دال مونگ،گوشت اور دال مونگ بھی مہنگے ہوئے۔


ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر حساس عشاریوں میں اعشاریہ 19فیصد کمی ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ 8ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب ترین طبقے کو ہوا جس کے لئے مہنگائی میں اعشاریہ 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔


اس کے علاوہ 12 ہزار روپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ 35 فیصد۔ 18ہزار روپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ 31فیصد کمی ہوئی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...