https://goo.gl/XVJXoB
ہیمبرگ کے شور شرابے سے 100 کلومیٹر دور ایک جنگل میں 500 سال قدیم شاہ بلوط کا ایک درخت موجود ہے۔ اس درخت کے تنے پر تین میٹر بلندی پر ایک چھوٹا سا سوراخ ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ خط بھیجتے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے کسی شریک حیات کی تلاش۔
یہاں ایک نیا خط 55 سالہ ڈینیس نے تحریر کیا ہے جو فطرت سے محبت رکھتی ہیں اور اپنے شریکِ حیات کی تلاش میں ہیں۔
ان کا خط جس درخت کے ڈاک خانے میں گیا ہے اسے ’دلہا دلہن درخت‘ کہا جاتا ہے جو اب تک 100 سے زائد شادیاں کراچکا ہے۔
زمین کے ہر خطے سے لوگ یہاں خطوط بھیجتے ہیں۔
اسے جرمنی کا سب سے رومانوی پوسٹ بکس بھی کہا جاتا ہے جس کا آغاز کئی برس قبل کیا گیا تھا۔
اس درخت پر ہرسال ایک ہزار سے زائد خط بھیجے جاتے ہیں جن کی اکثریت موسمِ گرما میں موصول ہوتی ہے۔
جرمنی میں ایک فرضی داستان مشہور ہے کہ اگر کوئی خاتون مکمل چاند رات میں کسی شاہ بلوط درخت کے گرد تین چکر لگائے اور اس دوران پسند کی شادی کرنے والے کا سوچے اور بات کیے بغیر سوجائے تو اسی سال اس کی من پسند شادی ہوجاتی ہے۔
اسی مناسبت سے شاہ بلوط کے اس درخت کو دلوں کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔گزشتہ 91 سال سے یہ درخت خط وصول کررہا ہے کیونکہ یہ دنیا کا واحد درخت ہے جسے ڈاک کا ایک پتا دیا گیا ہے۔
خواہ بارش ہو، دھوپ ہو یا برف باری، ایک ڈاکیہ درخت سے ڈاک جمع کرتا ہے۔
بسا اوقات ایک دن میں 50 خط بھی جمع کیے جاتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ان لفافوں میں سارے ہی محبت نامے بھی ہوں۔
سال 1990ء میں جرمنی دو حصوں میں تقسیم تھا تو لوگ اس درخت کو خط لکھ کر ضروری سامان، کتابوں اورایک دوسرے کے حال احوال جاننے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
سال 1958ء میں ایک جرمن سپاہی پیٹر نے یہاں بہت سے لفافوں میں سے ایک خاتون ماریٹا کا خط بھی دیکھا اور جواب دیا ۔
اس کے بعد 1961ء میں دونوں کی شادی ہوگئی اور اس طرح انٹرنیٹ کے بغیر خطوط کے تبادلے سے دو لوگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اسی طرح 1988ء میں مشرقی اور مغربی جرمنی میں بٹے دو افراد کلاڈیا اور فریڈرک نے ایک دوسرے کو خط لکھا اور 1990ء میں دونوں کی شادی ہوگئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Wednesday, 21 February 2018
100 سے زائد شادیاں کرانے والا لاجواب درخت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment