https://goo.gl/PWAfmb
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے صاحبزادے محمد زریاب نے خود کشی کرلی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر محمد زریاب نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی۔اس بارے میں مرحوم کرکٹر کے والد عامر حنیف نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے محمد زریاب کو خودکشی پر مجبور کیا گیا کیونکہ وہ کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔
عامر حنیف نے اپیل کی کہ کوچز کے رویئے سے دلبرادشتہ ہوکر میرا بیٹا چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کوچز کے حوالے سے کوئی معاملہ تھا جس کے باعث محمد زریاب دباؤ میں تھا اور وہ 2 سے 3 مرتبہ ٹرائل دینے کے باوجود منتخب نہیں ہو پارہا تھا۔ان کا کہنا تھا محمد زریاب کو لگ رہا تھا کہ کوچز کی طرف سے میرٹ پر انتخاب نہیں کیا جارہا، جس کے باعث وہ یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا۔واضح رہے کہ محمد زریاب فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور وہ کراچی کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کے علاوہ کچھ عرصے قبل ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گزشتہ روز ماڈل کالونی سے گھر سے ملی لاش کی شناخت محمد زریاب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ محمد زریاب سابق انٹرنیشل کرکٹر عامر حنیف کا بیٹا ہے اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی لیکن ابھی تک اس حوالے سے محمد زریاب کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی
رابطہ نہیں کیا گیا۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 21 February 2018
کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment