Wednesday, 14 February 2018

بھارت میں گوگل پر دوکروڑ 10لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

https://goo.gl/qvR8kp
نئی دہلی(نیو زڈیسک )کاروباری مسابقت سے متعلق بھارت کے ایک نگران ادارے نے کہا ہے کہ ایک معروف سرچ انجن گوگل نے غیر شفافیت اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کی جانے والی سرچ کو اپنی اور اپنے شراکت داروں کی سروسز کے حق میں استعمال کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے مسابقتی کمشن نے اپنے ایک بیان

میں کہا کہ وہ گوگل کو غیر شفاف طرز عمل اختیار کرنے پر انتباہ جاری کرنے کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے ریگولیٹر 2012 میں اس وقت سے تلاشسے متعلق گوگل کے طریقہ کار کی تحقیقات کر رہے تھے جب Matrimony.com اور Consumer Unity &Trust Society نے گوگل کے غیر شفاف اور جانب دارانہ طرز عمل کے متعلق شکایت کی تھی۔ان کی شکائتوں میں کہا گیا تھا کہ گوگل نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی’ سرچ ‘کے نتائج میں اس طرح ردوبدل کیا جس سے گوگل کی اپنی اور اس کے شراکت داروں کی سروسز فائدہ پہنچ سکتا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...