Tuesday, 6 February 2018

حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں،

https://goo.gl/9qkBsA
طرابلس(نیوزڈیسک): لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے لیبیا کے شہر زوارہ کے قریب کشتی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں جن میں 8 پاکستانی اور 2 لیبیا کے باشندے بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کشتی پر 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور حادثے میں تمام افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...