Sunday, 4 February 2018

جاپان میں فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

https://goo.gl/JqnA4T

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں واقع فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر سپورو میں ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ بدھ کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو حکام نے بچا لیا۔


جاپانی میڈیا کے مطابق جب عمارت میں آگ لگی وہ فلاحی ادارے کی ملکیت ہے جو ضرورت مند افراد کو رہائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جاپانی حکام نے عمار ت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


خیال رہے کہ 2010 میں بھی سپورو میں ضعیف العمر افراد کے لیے قائم نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...