Sunday, 4 February 2018

میر ہزار بجارانی اور اہلیہ کی ہلاکت، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا اظہار تعزیت

https://goo.gl/ZwQGiE

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میر ہزار بجارانی کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



سابق صدر آصف علی زرداری نے میر ہزار بجارانی کے اہلخانہ سے رابطہ کر کے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ہزار بجارانی پارٹی کا سرمایہ تھے جن کا شمار پارٹی کے سینئر کارکنوں میں ہوتا تھا۔


جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی صوبائی وزیر کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی بیوی سمیت قتل:


اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔ میاں بیوی کی لاشیں کراچی میں ان کی ڈیفنس کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئیں۔ پی پی پی کے رہنما اور ان کی زوجہ فریحہ رزاق کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دونوں کے سروں پر ایک ایک گولی ماری گئی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آصف, اظہار, اور, اہلیہ, بجارانی, بلاول, بھٹو, تعزیت, زرداری, علی, میر, پاکستان, کا, کی, ہزار, ہلاکت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...