Sunday, 4 February 2018

امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے: چین

https://goo.gl/3YUgF4

امریکی صدر کے پہلے سٹیٹ آف یونین خطاب پر چین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کر دے۔ورنہ اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

چین کی طرف سے چین کے وزیر اعظم لی کی یانگ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ چین اور امریکہ کے باہمی مفادات دونوں ملکوں کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔


چینی وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے سے ملاقات میں کہا کہ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مستحکم تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین سے اپنے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھے گا اور ان تعلقات کو برقرار رکھے گا۔


چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہو چی انگ کی طرف سے زیادہ سخت رد عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کی دقیانوسی ذہینت کو ترک کر کے امریکہ کو چین کے ساتھ مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے جس میں اپنے اختلافات کو ایک حد میں رکھنا اور دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے کام کرنا شامل ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس میں اپنے'سٹیٹ آف یونین' خطاب میں کہا تھا کہ چین اور روس ہمارے مفادات، ہماری معیشت اور ہماری اقدار کے لیے ایک چیلنج بن گئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...