https://goo.gl/rAvDmu
نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والی نوعمر دلت لڑکی کی لاش تو آخر کار مل گئی ہے لیکن اس حال میں کہ دیکھنے والوں پر لرزہ طاری ہو گیا۔ اس بدقسمت 15 سالہ لڑکی کے جسم پر 19 گہرے زخموں کے نشانات ہیں، جگر اور پھیپھڑوں سمیت اندرونی اعضاءبھی کٹے ہوئے ہیں۔
پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کم از کم چار مختلف افراد نے اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔ اجتماعی عصمت دری اور شدید جسمانی تشدد سے بھی درندوں کا جی نا بھر اتو مزید حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے جسم میں لکڑی کا ایک بڑا ٹکڑا داخل کر دیا۔
یہ بدقسمت لڑکی سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش کرکشیترا شہر سے 100 میٹر کی دوری پر ایک نہر کے قریب برہنہ حالت میں ملی۔ اس کے سر سے لے کر پاؤں تک جسم کا ہر حصہ زخموں سے لہو لہان تھا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم کو لہولہان کرنے کے بعد اسے ڈبویا بھی گیا تھا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے لیکن تاحال درندہ صفت مجرموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
Urdu Khabrain
Saturday, 3 February 2018
اہم شہر میں 15سالہ نوجوان لڑکی کیساتھ کئی دنوں تک زیادتی کے بعد کیا کام کر دیا گیا ؟ لرزہ خیز خبر آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment