Saturday, 3 February 2018

فرحان سعید کے گانے نے شریا کو ایوارڈ جتوا دیا

https://goo.gl/oMuvZJ

پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے گانے کو ری میک کر کے شریا گھوشال نے بالی ووڈ انڈسٹری کا اہم ایوارڈ جیت لیا۔



تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاپ میوزیکل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید نے 2013 میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’تو تھوڑی دیر‘ گانا گایا تھا۔


فرحان سعید کے 2013 میں تیار کیے گئے گانے کو سُن کر بھارتی میوزک ڈائریکٹرز نے گلوکار سے رابطہ کیا اور اس گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اور شریا کی آواز میں گانے کی اجازت طلب کی۔


بالی ووڈ کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں اس گانے کا ری میک ورژن شامل کیا گیا جسے ارجن کپور اور شردھا کپور پر فلمایا گیا اور اس میں شریا گھوشال نے آواز کا جادو جگایا، گانے کی شاعری اور بول دل کو چھو لینے والے ہیں۔


حال ہی میں بالی ووڈ انڈسٹری کے میوزک مرچی ایوارڈ میں شریا کو اس گانے کی وجہ سے بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا جس پر انہوں نے فرحان سعید کا شکریہ ادا کیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’تھوڑی دیر میرے لیے بہت اہم ہے جس کی وجہ سے مجھے میوزک مرچی ایوارڈ بھی ملا، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔


شریا نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 2013 میں انتا خوبصورت گانا تیار کیا جو میرے ایوارڈ کی وجہ بنا۔


فرحان سعید نے بھی شریا کو جواب دیا کہ ’مبارک ہو، آپ اس کی حقدار تھیں‘۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...