https://goo.gl/JzUFBY
لاہور (نیو زڈیسک ) سال کا پہلا مکمل چاند گرہن بدھ پورے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ گزشتہ 150 سال میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا اور بدھ کے روز مغربی شمالی امریکہ، ایشیاء ، مشرقِ وسطی اور روس کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔اس مکمل چاند گرہن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ مکمل چاند یعنی بدر ہوگا۔ دوم یہ سپرمون بھی ہے یعنی عام حالات کے مقابلے میں یہ 14فیصد بڑا دکھائی دے گا اور اس پر چاند کو گرہن لگنے کا
منظر ایک دلفریب نظارہ پیش کرے گا۔ اس دوران زمین کا سیہ چاند پر پڑنے سے اس کی رنگت سرخی مائل دکھائی دے گی۔ ان تمام مظاہر کی بنیاد پر اسے سپر بلیو بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ تاریخی لحاظ سے 1866ء میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا۔اسی بناء پر دنیا بھر کے ماہرِین فلکیات اور دیگر افراد بے تابی سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔ 31جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چاند کو اس وقت گرہن لگنا شروع ہوجائے گا جب وہ افق پر نمودار بھی نہیں ہوا ہوگا۔ تاہم کراچی کے افراد اس وقت اسے ضرور دیکھ سکیں گے جب چاند کو گرہن لگ چکا ہوگا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس روز کراچی کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔کراچی کے شائقین سپربلیومون کے چاند گرہن کو 6بج کر 29منٹ سے دیکھ سکیں گے ۔ اگرچہ یہ عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہوگا لیکن اس وقت چاند افق سے نیچے ہوگا اور دکھائی نہیں دے گا۔ تاہم 6بج کر 29منٹ پر چاند پورے گرہن کی حالت میں ہوگا اورسات بج کر سات منٹ پر گرہن اترنا شروع ہوگا اور قریبا نو بجے تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح تھوڑے سے وقت کے فرق سے یہ نظارہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ اسے کسی اچھی دو چشمی دوربین سے دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
150, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ایسا, بدھ, جاسکے, دیکھا, رونما, سال, عجیب و غریب, مکمل, میں, نہیں, واقعہ, پاکستان, پورے, پہلا, چاند, کا, کبھی, گا, گرہن, گزشتہ, ہوا
Monday, 5 February 2018
) سال کا پہلا مکمل چاند گرہن بدھ پورے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ گزشتہ 150 سال میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment