https://goo.gl/mjLXXS
بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کرانڈرنائٹین ورلڈ کپ جیت لیا۔
تارونگا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔آسٹریلوی بلے باز بھارت کو بڑا ہدف دینےمیں ناکام رہے۔
آسٹریلیاکی وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہی اور پوری ٹیم دوسوسولہ رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ جوناتھن میرلو چھیتر رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔بارش نےبھی میچ میں خوب مداخلت کی۔
جواب میں بھارت نے دو وکٹ کے نقصان پر دوسو بیس رنزبنالئے ۔منجوٹ کلرا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ایک سو ایک رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ منجوٹ کلراکو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے چوتھی مرتبہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment