Saturday, 3 February 2018

دنیا بھر میں 152 سال بعد کل نیلے چاند کا دلکش نظارہ

https://goo.gl/R7mEZW
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 152 سال بعد کل سپر بلیو مون دیکھا جاسکے گا، کل چاند15گنا بڑا نظر آئے گا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباََ ڈیڑھ سو سال بعد کل بلیو مون میں گرہن لگنے کا دلکش نظارہ کیا جاسکے گا، کل چاند15 گنا بڑا نظر آئے گا اور30فیصد زیادہ روشن ہوگا جبکہ زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ360199کلومیٹر ہوگا۔

سال 2018 کا پہلا چاند گرہن کل شام 7بجے کے بعد ہو گا۔ یہ مکمل گرہن ہو گا، جس کے بعد رات گئے چاند گرہن ختم ہونے کے بعد بلیو مون دیکھا جاسکے گا۔

کل نظر آنے والا سپر مون اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جنوری میں نظر آنے والا دوسرا مکمل چاند ہوگا، اس لیے اسے بلیو مون بھی کہا جارہا ہے، اس سے پہلے یکم جنوری کو سپر مون ہوا تھا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ نیلگوں مائل ہونے کے بجائے گرہن کے باعث سرخ دکھائی دے گا اس لیے اسے’سپر بلیو بلڈ مون’ کا نام دیا گیا ہے۔

سپر بلیو بلڈمون کو ایشیاء ، روس کے مشرقی علاقوں ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہائشی با آسانی دیکھ سکیں گے جبکہ شمالی امریکہ ، الاسکا اور ہوائی میں صرف مکمل چاند گرہن سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کے وقت دیکھا جا سکے گا ۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...