Saturday, 3 February 2018

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

https://goo.gl/WXb4a9

 اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔


زرائع کے مطابق اوگرا نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس پروزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔


اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...