Saturday, 3 February 2018

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 18 افراد کو شہید کیا

https://goo.gl/CFJFzp
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض ظالم بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ کے دوران تین بچوں سمیت اٹھارہ افراد کو شہید کردیا، ان شہادتوں کی وجہ سے دو خواتین بیوہ اور دس بچے یتیم ہوئے ، ہندوستانی فورسز نے باسٹھ مکانوں کو بھی تباہ کردیا۔

مظلوم کشمیریوں کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم جاری، جنوری میں تین بچوں سمیت اٹھارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دس بچے یتیم اور دو خواتین بیوہ ہوئیں، ہندوستانی فورسز نے چھ خواتین کی آبرو ریزی کی، باسٹھ مکانوں کو تباہ کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں تین بچوںسمیت اٹھارہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے دو خواتین بیوہ اوردس بچے یتیم ہوئے۔

جنوری میں بھارتی فوجیوں اور پولیس نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے ایک سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ، جبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ایک سو سینتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ، ہندوستانی فورسز نے باسٹھ مکانوں کو تباہ کردیا جبکہ چھ خواتین کی آبرو ریزی بھی کی۔
Urdu Khabrain
18, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, افراد, بھارتی, جنوری, شہید, فوجیوں, قابض, مقبوضہ, میں, نے, پاکستان, کشمیر, کو, کیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...