https://goo.gl/gr7he8
ممبئی(نیوزڈیسک): بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی وجہ سے ارجیت سنگھ کا ایک اور گیت فلم سے نکال دیا گیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال کترینہ اور سوناکشی سنہا ہیں۔ لیکن سلمان کی ناراضی بھی کسی سلطان کی ناراضی سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان کا ارجیت سنگھ سے ناراض ہونا انہیں ایسا مہنگا پڑا کہ اب اُن کا دوسرا گیت بھی فلم سے خارج کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیو یارک ‘ میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ کا گایا ہوا گیت فلم سے باہر کردیا گیا ہے جس کی وجہ سلمان خان کا گیت کو ناپسند کرنا ہے اور اب اس گیت کو راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی ناراضگی مہنگی پڑ گئیواضح رہے کہ 2013ء میں ایک شو کی میزبانی کے دوران ارجیت سنگھ نے سلمان خان پر طنز کیا تھا جس کے بعد سلمان کی فلم ’سلطان‘ میں ارجیت سنگھ کا گایا ہوا مشہور گیت ’جگ گھومیا ‘ کو بھی فلم سے نکال کر راحت فتح کی آواز میں ریکارڈ کرکے شامل کیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Tuesday, 20 February 2018
سال 2013ء میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کے دوران ارجیت سنگھ نے سلمان خان پر طنز کیا تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment