https://goo.gl/VoA4mb
سکول میں ہمیں پڑھایا جاتا رہا ہے کہ مادے کا سب سے چھوٹا جزو ایٹم ہے جسے دیکھنا محال ہے اور یہ کہ ہمارے جسم سمیت کائنات کی ہر شے ایٹموں سے مل کر بنی ہے لیکن اب اہم خبر یہ آئی ہے کہ مادے کی اس چھوٹی اکائی یعنی ایٹم کی ایک خوبصورت تصویر لی گئی ہے جسے سائنس کی بہترین تصویر بھی قرار دیا گیا ہے۔
اس تصویر میں سٹرونشیئم دھات کے ایک ایٹم کو دو الیکٹروڈز کے درمیان ایک برقی (الیکٹرک) فیلڈ میں معلق دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر میں ایک نیلا نقطہ ایٹم کو ظاہر کررہا ہے اور اسے انجینئرنگ اینڈ فزیکل سائنسز ریسرچ کونسل نے پہلا انعام دیا ہے۔
فوٹو گرافر ڈیوڈ نیڈلنگر نے یہ تصویر لی ہے جو کہتے ہیں کہ واحد معلق ایٹم کی تصویر میرے لیے خردبینی تصویر کشی اور کوانٹم دنیا کے ملاپ کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے اتوار کے ایک خاموش دن دو الیکٹروڈز کے ذریعے برقی میدان پیدا کیا اور اس کے بعد لیزر سے ایٹم کو سرگرم کرکے روشن کیا۔
جب اسٹرونشیئم ایٹم ایک خاص مقام پر پہنچ گیا تو اس کی تصویر اتاری گئی جس میں مدھم نیلا نقطہ ایٹم کو ظاہر کررہا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ نیڈلنگر نے بتایا کہ ایٹم دراصل ایک آئنی شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔
سوئی نما انتہائی باریک نوک سے اس کا فاصلہ صرف دو ملی میٹر ہے اس کے اوپر ایک ہائی ویکیوم چیمبر رکھا گیا تھا جس پر کیمرا رکھ کر تصویر کھینچی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 20 February 2018
فوٹو گرافر نے ایسی کس چیز کی تصویر لی جسکو اس نے اپنی زندگی کا اہم جز قرار دیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment