https://goo.gl/16QZb3
اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکہ اور ترکی نے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دنوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات کو ختم کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔انقرہ میں مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرد جنگجوؤں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔ساتھ ہی امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ کرد جنگجوؤں کو امریکی ہتھیار کی فراہمی محدود اور پہلے سے متعین کرد کارروائیوں کے لیے ہو گی۔ترکی کی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں موجود کرد جنگجوؤں کو ترکی اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور ان جنگجوؤں کو امریکی امداد فراہم کیے جانے پر وہ شدید تشویش کا شکار ہو گیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ سے مذاکرات کے بعد طے کیے جانے والے طریقہ کار کے تحت اب مشترکہ ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے جو اس معاملے پر اختلاف کو کم کرنے کے علاوہ کشیدگی کا باعث بننے والے دیگر امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے انقرہ کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی کو امریکی خارجہ پالیسی میں کتنی اہمیت حاصل ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوشلو نے کہا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کے اہداف مشترک ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 20 February 2018
ترکی نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،پہلا اسلامی ملک ترکی نےایسا کیا کام کیا جس سے امریکہ جھکنے پر مجبور ہو گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment