https://goo.gl/CDTaSu
جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چنگ میں تیئس ویں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہےِ۔ ابھی تک جرمنی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔
ماضی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں جرمن کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ پیونگ چنگ میں سرمائی اولمپکس کا پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔
اس پہلے ہفتے کے بعد میڈل ٹیبل پر جرمنی کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ جرمنی کا قریب ترین حریف ناروے ہے۔
پیونگ چنگ اولمپکس کا پہلا ہفتہ جرمنی کے لیے اس لیے بھی سازگار رہا کہ اُس کے ایتھلیٹوں نے مجموعی طور پر اب تک پندرہ تمغے جیتے ہیں۔ ان میں نو طلائی تمغے ہیں۔
اسی طرح جرمن ایتھلیٹس دو چاندی اور چار کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ جرمنی کی پہلی پوزیشن کو سب سے زیادہ خطرہ ناروے، ہالینڈ اور امریکی اتھلیٹوں سے ہے۔
سرمائی اولمپکس میں ناروے نے چھ طلائی تمغوں سمیت کُل اٹھارہ میڈل جیت رکھے ہیں۔ ہالینڈ اور امریکی ایتھلیٹس پانچ پانچ طلائی تمعے ضرور جیت پائے ہیں لیکن میڈل ٹیبل پر ہالینڈ تیسری اور امریکا چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ہالینڈ نے پانچ چاندی کے تمغے جیتنے کی بنیاد پر تیسرا مقام حاصل کر رکھا ہے۔
Urdu Khabrain
Sunday, 18 February 2018
جنوبی کوریا میں23ویں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment