Sunday, 18 February 2018

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے ہوگا ٗلاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

https://goo.gl/49Y9iH
دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگاجس میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کیٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کا سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے جس سے مطمئن ہوں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...