Sunday, 18 February 2018

یہ لوگوں کو حج و عمرہ کاجھانسہ دے کر انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے سعودی حکومت نے حج و عمرہ کی لاٹری کو جعلی قرار دیدیا

https://goo.gl/gP8YTJ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عرب لیگ میں سعودیہ کے مستقل مندوب احمد عبدالعزیز قطان نے کہا ہے کہ مملکت نے مفت حج و عمرہ کی کوئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی امور کے حکام عبدالعزیز قطان نے فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر حج و عمرہ لاٹری سے متعلق خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں اور جعل ساز جھوٹی خبریں پھیلا کرلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔عبدالعزیز قطان نے کہا کہ دھوکے باز عناصر لوگوں کو حج و عمرے کی لاٹری کا لالچ دے کر ان کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرتے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔واضح رہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دیے گئے لنک پر لوگوں سے آن لائن فارم پُر کرائے جارہے تھے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...