https://goo.gl/YpuJWf
لاہور (نیو زڈیسک) نوکیا 3310 برسوں بعد دوبارہ 2017ء میں ایک نئے روپ میں متعارف کرایا گیا۔نوکیا 3310 کی مقبولیت اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اب کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل جو 3310 کی فروخت کی ذمہ دار ہے نے 3310 کا 4 جی ورژن بھی متعارف کرا دیا ہے۔اگر ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس گزشتہ سال کےماڈل جیسا ہی ہے تاہم
یہ کچھ لمبا اور موٹا ہے۔ یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں 2.4 انچ کلر ڈسپلے، دو جی بی ریم اور 512 ایم بی اسٹوریج دی جائے گی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس موبائل کی ایک خاصیت اس کی بیٹری بھی ہے جس کی ٹاک ٹائم 5 گھنٹے ہے۔اس موبائل کے فیچرز کی بات کی جائے تو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دو میگا پکسل کیمرہ، وائی فائی اور فور جی ایل ٹی ای سپورٹ، بلیوٹوتھ، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلئر اور ہیڈ فون جیک وغیرہ موجود ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے اس ورژن کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ پاکستان میں اس کی قیمت 6000 ہو گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, 1 February 2018
نوکیا 3310 برسوں بعد دوبارہ 2017ء میں ایک نئے روپ میں متعارف کرایا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment