https://goo.gl/SyyXQd
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کی چار سال قبل شادی ہوئی ۔ چند ہفتے قبل اس نے فیس بک پر تین سال پرانا ایک میسج دیکھا تواپنے شوہر کی ایسی حقیقت کھل گئی کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سارا ہورڈ نامی اس خاتون نے 59سالہ مائیکل ایلس سے شادی کی۔ گزشتہ دنوں وہ فیس بک کے پرانے پیغامات پڑھ رہی تھی کہ اسے سیلی نامی ایک خاتون کا پیغام نظر آیا، جس میں اس نے سارا سے پوچھا تھا کہ ’’کیا تم نے مائیکل ایلس سے شادی کر لی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے؟‘‘
سارا نے جب یہ پیغام پڑھنے کے بعد تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مائیکل واقعی پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔ اس پہلی بیوی کا نام امینڈا تھا جو بچوں کے ساتھ برطانوی شہر ایسٹ برن میں رہائش پذیر تھی۔ مائیکل نے جب سارا سے شادی کی تو امینڈا سے یہ جھوٹ بول کر 345میل دور نارتھ امبرلینڈ منتقل ہو گیا کہ ’مجھے کینسر کا مرض لاحق ہے اور میں اس کے علاج کے لیے دور جا رہا ہوں۔‘ حالانکہ اس نے وہاں سارا کے ساتھ نئی زندگی شروع کر لی تھی۔ سارا کو پیغام بھیجنے والی سیلی نامی خاتون سے بھی مائیکل شادی کرنے والا تھا، ان دونوں کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی تاہم پھر اس نے سارا سے شادی کر لی، جب اس نے سیلی کو چھوڑا تو اس نے مائیکل کی حقیقت جاننے کی سعی کی جس میں اسے معلوم ہو گیا کہ وہ پہلے بھی شادی شدہ ہے اور اب ایک اور شادی کرکے دور منتقل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سارا اور امینڈا نے حقیقت کھلنے پر مائیکل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور اب اسے عدالت نے 3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔اس سزا پر مائیکل کا کہنا ہے کہ ’’یہ سزا کچھ بھی نہیں، میں باہر آ کر پھر ایک اور شادی کروں گا۔‘‘ اس بابت امینڈا کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے شوہر کی بے وفائی پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ اسے میری توقع سے کہیں کم سزا ہوئی ہے۔ میں سوچ رہی تھی کہ اسے کم از کم سات سال قید ہو گی۔‘‘
Urdu Khabrain
Saturday, 17 February 2018
خاتون کی شادی، لیکن کئی ماہ بعد فیس بک پر 3 سال پرانا میسج دیکھا تو پیروں تلے زمین نکل گئی، دولہا کی حقیقت کیا تھی؟ یہ تو کبھی سوچ بھی نہ سکت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment