Wednesday, 14 February 2018

ڈھاکہ:خالدہ ضیاءکو5سال قید کی سزاسنادی گئی

https://goo.gl/JeB8ET
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا ءپر یتیم افراد کے غیرملکی فنڈز میں غبن کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے انھیں پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔

اسی مقدمے میں عدالت نے ان کے بیٹے سمیت 5افراد کو دس سال قید کی سزاسنائی ہے۔ سزا کےبعد سابق وزیراعظم رواں سال دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔


خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی رہنما بھی ہیں، وہ دومرتبہ بنگلہ دیشی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں۔خالدہ ضیاء،ان کے بڑے بیٹے اور دیگر 4افراد پر 2001 تا 2006 کے دور حکومت میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی خورد برد کا الزام تھا۔


فیصلے کے موقع پر دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظرآج بیشتر اسکول و کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...