https://goo.gl/HjQxQJ
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے پی ایس ایل کے پہلے دومیچز نہ کھیل سکوں، سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ تیزی سے فٹنس پر کام جاری ہے، تینوں فارمیٹس کھیلنے کی وجہ سے باؤلرز کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، کھیل کے دوران گرما گرمی ہوتی رہتی ہے لیکن آف دی فیلڈ سب صحیح ہے، اگر پی سی بی باؤلرز کو آرام دینے کی پالیسی بناتا ہے تو یہ بہتر اقدام ہوگا۔
حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اور شارجہ کی خشک وکٹوں پر بالنگ کا تجربہ ہے، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس نہ دینے کا افسوس ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment