Saturday, 17 February 2018

روسی مسافر طیارہ تباہ، 6 رکنی عملے سمیت 71 ہلاک

https://goo.gl/1PQHtk
روس کا مسافر طیارہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار6رکنی عملے سمیت 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے طیارے نے ماسکو کے ایمو ایوف ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ایئر لائنز سراتف 148 طیارے کو آپریٹ کر رہی تھی۔ عملے سے 6 ارکان اور 65 مسافر سوار تھے۔ نیوز ایجنسیز اور عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو آگ لگ گئی۔ ایمر جنسی سروسز کے مطابق کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں۔


طیارے کا ملبہ برف پر دور تک پھیل گیا۔ صدر پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ امدادی آپریشن میں 150 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے 4 منٹ بعد ہی راڈار سے غائب ہو گیا‘ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔


طیارہ اننتونوف اے این 148 روس کی قومی ایئرلائنز ساراتوف کی ملکیت تھا جو ماسکو کے مضافات میں رامنسکی نامی علاقے میں گِر کر تباہ ہوا۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا‘ سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...