https://goo.gl/wXfC7D
کراچی(نیوزڈیسک)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی منتظم عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم سلیم جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روزکی توسیع کردی ہے ۔بدھ کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی منتظم عدالت کے فاضل جج کے روبرو پولیس نے ایس ایس پی راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر
راولپنڈی سے گرفتار ملزم سلیم جعفر کو پیشتفتیشی افسر نے فاضل جج کو آگاہ کیا کہ ملزم کے بیان کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔تفتیشی افسر نے ملزم سے مذید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز مذید توسیع کردی۔ واضح رہے کہ ملزم کی جانب سے راؤ انوار انوار کو قتل کرنے والے شخص کو 50 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا تھا،ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا عدالت عظمی نے نوٹس لیا تھا۔عدالت عظمی کے حکم پر ملزم سلیم جعفر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کا راہداری ریمانڈ منظور کرنے کے بعد انہیں راولپنڈی سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
کیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Wednesday, 14 February 2018
ایس ایس پی راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم سلیم جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 6روزکی توسیع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment