https://goo.gl/5S8jgn
ریاض(نیوزڈیسک): سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت نے پہلی بار بھارتی ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ کو اسرائیل کی پرواز کے لیے
اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی ایئرلائن (ای ایل اے ایل) نے بھی مطالبہ کیا کہ انہیں بھی سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات کرچکے ہیں جب کہ ایئرلائنز کے درمیان کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں رکھنا چاہیے اگر ایئر انڈیا کو اجازت مل سکتی ہے تو ہمیں بھی ملنی چاہیے کیوں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیلی باشندے کسی غیر ملکی پرواز سے سعودی فضائی حدود میں سفر کریں یا اپنی ملکی پرواز سے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 14 February 2018
سعودی حکومت کی پہلی بار’ایئر انڈیا‘ کواسرائیل جانے کیلیےاپنی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment