Wednesday, 14 February 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی

https://goo.gl/YzZnvY
عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نظر آنے لگے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ دو روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست مندی کا رجحان جاری ہے جس کی سب سے بڑی وجہ امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا امکان بتایا جا رہا ہے۔


امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک ہی روز میں 1100 پوائنٹس سے زائد گر گئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ کی دیکھا دیکھی ایشائی مارکیٹوں کی بھی کچھ یہی صورتحال ہے۔


جاپان اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹوں کا انڈیکس بھی 1500 پوائنٹس سے زائد نیچے گر گیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...