Wednesday, 14 February 2018

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی خط واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے

https://goo.gl/CWR2BU
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کردیا جس میں فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ بات رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی جس میں عامر خان، کنور خالد یونس، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما شامل تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے

ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستار کا پیغام لائے جنہوں نے فاروق ستار کی بات ماننے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے رہے ہیں اور رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی خط واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔عامر خان پھوٹ پھوٹ کر روپڑے، ساری زندگی کنوینر نہ بننے کا اعلانپریس کانفرنس کے دوران عامر خان جب ڈائس پر خطاب کرنے آئے تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایم کیو ایم میں معافی مانگ کر واپس آنے کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔عامر خان نے کہا کہ مجھے معافی مانگنے کا کہا گیا میری ساری زندگی کی کوششیں یاد نہیں رکھی گئیں میں زندگی بھر دوبارہ کبھی پارٹی کنوینر نہیں بنوں گا۔ عامر خان نے پارٹی پر قبضے کے الزامات کی تردید کی اور آب دیدہ ہوگئے۔پی آئی بی جاکر فاروق ستار کو ایک بار پھر منانے کا اعلانپریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو منانے کے لیے ایک بار پھر پی آئی بی جانے کااعلان بھی کیا اور کہا کہ پی آئی بی جا کر کنوینر ایم کیو ایم سے

ملاقات کریں گے اور انہیں منائیں گے ان سے کہیں گے کہ دوبارہ آکر پارٹی چلائیں۔واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اجلاس, بھی, خط, دی, دے, رابطہ, لینے, منظوری, میں, واپس, پاکستان, کمیٹی, کی, کے, گئی, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...