Wednesday, 14 February 2018

وہ ’بیماری‘ جس کا علاج کرنے کے لئے مردوں کا ریپ کیا جاتا ہے

https://goo.gl/794eAV
کوئٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک بیماری کا علاج کرنے کے لیے مردوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ بیماری ایسی ہے کہ سن کر آپ اس کے اس طریقہ علاج پر ششدر رہ جائیں گے۔ ویب سائٹ news.trust.org کی رپورٹ کے مطابق یہ بیماری ”ہم جنس پرستی“ ہے۔ ایکواڈور میں اگرچہ ہم جنس پرستی قانونی طور

پر جائز ہے لیکن وہاں سماجی طور پر اسے غلط کاری ہی سمجھا جاتا ہے اور اس کے علاج کے لیے ملک بھر میں ’بحالی سنٹرز‘ موجود ہیں۔ان بحالی سنٹرز میں اکثر غیرقانونی اور بغیر لائسنس کے چل رہے ہیں۔ ان سنٹرز میں لائے گئے ہم جنس پرست مردوں کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان پر شدید جسمانی تشدد بھی کیا جاتا ہے تاکہ وہ سدھر جائیں اور یہ کام چھوڑ دیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ”ایکواڈور میں ایک دہائی سے ہم جنس پرستوں پر یہ ظلم ہو رہا ہے، حالانکہ وہاں ہم جنس پرستی جائز ہے۔ ملک کی عدالتیں ہم جنس پرستوں کو انصاف دیں اور انہیں اس جنسی و جسمانی تشدد سے نجات دلائیں۔“رپورٹ کے مطابق ان بحالی سنٹرز میں شراب اور دیگر منشیات کے عادی افراد کا بھی علاج کیا جاتا ہے اور انہیں بھی ایسے ہی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...