https://goo.gl/bGdqVp
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جن کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی کرچکے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
اس موقع پر فاسٹ باؤلر اور اُن کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر ٹویٹ کیں۔
Allhamdulilah performed Umrah feeling blessed..???? pic.twitter.com/4PGrRdzC40
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 11, 2018
محمد عامر نے اہلیہ نرجس عامر کے ساتھ حجازِ مقدس کے سامنے تصویر بنائی اور اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اللہ کا شکر ہے عمرہ ادا کرلیا‘۔
Allhamdulilah feeling blessed.. umrah?????? pic.twitter.com/qyvQVezWlW
— Narjis amir (@narjiskhan25) February 11, 2018
دوسری جانب فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نے بھی محمد عامر، بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے منظر میں حرم کعبہ نظر آرہا ہے، انہوں نے بھی عمرہ ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment