Sunday, 4 February 2018

رقص کی دلدادہ 77 سالہ بیلے ڈانسر

https://goo.gl/guvUAx
اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے عمر کا کوئی مخصوص حصہ نہیں۔ آپ کسی بھی عمر میں اپنا کوئی بھی شوق پورا کرسکتے ہیں۔ لندن کی 77 سالہ مادام پول اس کا عملی نمونہ ہیں جو اب بھی اپنے بیلے ڈانس کے جنون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مادام پول گزشتہ 7 دہائیوں سے بیلے ڈانس کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’بیلے ڈانسر کا کیرئیر بہت مختصر ہوتا جو عموماً 20 سال کی عمر میں ختم ہوجاتا ہے، مجھے بھی لگتا تھا کہ میں زیادہ عرصے تک یہ ڈانس نہیں کرسکوں گی‘۔



تاہم ان کا جنون اور شوق ان کی عمر پر حاوی ہوگیا اور آج جب وہ اپنی عمر کے 77 برس گزار چکی ہیں، آج بھی وہ نہ صرف بہترین بیلے ڈانسر مانی جاتی ہیں بلکہ نئے ڈانسرز کو ڈانس بھی سکھاتی ہیں۔



مادام پول اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے دنیا بھر کا سفر کر چکی ہیں جہاں ہر جگہ انہیں داد و تحسین سے نوازا گیا اور لوگ ان سے بہت متاثر ہوئے۔

وہ کہتی ہیں، ’میں کوئی بہت زیادہ حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک نہیں ہوں، بس مجھے بہت اچھے استاد ملے‘۔

مادام پول نئے ڈانسرز کے ساتھ اولڈ ایج ہومز کا دورہ بھی کرتی ہیں جہاں موجود بزرگ افراد باہر نہیں جاسکتے۔ انہیں وہیں پر تفریح کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔



وہ کہتی ہیں، ’اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انتظار مت کریں، اسے ابھی کر ڈالیں۔ یہ مت سوچیں کہ آپ کی عمر کیا ہے، یا لوگ کیا کہیں گے، بس وہی کریں جو آپ کا دل کہتا ہے‘
Urdu Khabrain
77, Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, بیلے, خواتین, دلدادہ, رقص, سالہ, ڈانسر, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...