Saturday, 10 February 2018

آئی فون 7، ’نو سروس‘ فالٹ کی تصدیق، ایپل فونز کا نقصان کے ازالے کا اعلان

https://goo.gl/MPJDX8
ایپل فونز انتظامیہ نے آئی فون 7 میں نو سروس فالٹ کے باعث صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے صارفین کے نقصان کے ازالے کا اعلان کردیا ہے۔


ایپل فون کی انتظامیہ نے اپنے فون سیٹ آئی فون 7 میں موبائل فون سروس سے متعلق شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ گو یہ خرابی بہت کم سیٹس میں دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس کے باوجود ایپل فونز انتظامیہ اپنے صارفین کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔


ایپل فونز کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 7 کے اوپری بار پر ’نو سروس‘ کا اسٹیٹس نظر آتا ہے حالانکہ اُس وقت موبائل فون سروس بھی دستیاب ہوتی ہے اور اسٹیٹس بار پر موبائل سروس کے سگنل بھی پورے آ رہے ہوتے ہیں۔


ایپل فون انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئی فون 7 میں آنے والی یہ خرابی مرکزی لوجک بورڈ کے ایک عنصر کی خرابی کے باعث سامنے آرہی ہے جس پر کام جاری ہے اور جلد ہی اس خرابی کو دور کرلیا جائے گا۔


ایپل انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ خرابی ستمبر 2016 سے فروری 2018 کے درمیان تیار کیے گئے آئی فون 7 میں آ رہی ہے جنہیں چین، ہانگ کانگ، جاپان، اور امریکا میں فروخت کیا گیا تھا


ایپل فونز انتظامیہ نے خرابی والے موبائل سیٹس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین کو دوسرے فون سیٹ یا نقصان کے ازالے کے لیے ای میل کردی گئی ہیں تاہم اب تک کسی صارف کو ای میل موصول نہیں ہوئی ہو تو وہ صارفین یہاں رابطہ کرسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...